جرمنی: دہشت گرد تنظیم کے دستی بم حملے کی سالانہ یاد

جرمنی کے شہر کولون میں 10 سال قبل نیشنل سوشلسٹ انڈر گراونڈ دہشت گرد تنظیم کے دستی بم حملے کی سالانہ یاد منائی گئی

89571
جرمنی: دہشت گرد تنظیم کے دستی بم حملے کی سالانہ یاد

جرمنی کے شہر کولون میں 10 سال قبل نیشنل سوشلسٹ انڈر گراونڈ دہشت گرد تنظیم کے دستی بم حملے کی سالانہ یاد منائی گئی۔
شاہراہِ کیوپ پر ہونے والے اس حملے کی سالانہ یاد کے موقع پر "نسلیت پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد" کے نعرے کے ساتھ ایک بے مثال فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔
فیسٹیول میں حملے کی مذمت کے لئے کی جانے والی تقریبات کو "اتحاد" کا نام دیا گیا۔
ان تقریبات میں جرمن اور ترک باشندوں کے ساتھ ساتھ متعدد ملتّوں سے افراد نے شرکت کی۔
جرمنی کے صدر جوکم گاک نے بھی فیسٹیول کا دورہ کیا اور دھماکے میں جن ترکوں کی کاروباری جگہوں کو نقصان پہنچا تھا ان کے ساتھ کچھ دیر کے لئے بات چیت کی۔
جوکم نے ان کے مسائل سنے اور کہا کہ "حملے کے بعد جرمنی کو ترک نہ کرنے پر میں آپ کا ممنون احسان ہوں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں