صدر الفتاح السیسی کی حلف برداری کی تقریب

مصر میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد انقلابی لیڈر جنرل الفتاح السیسی نے حلف اٹھا لیا ہے ۔حلف برداری کی تقریب سے قبل سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ۔ منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کے بعد مصر میں دوبارہ انتخابات کروائے گئے جن میں السیسی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔۔

87590
صدر الفتاح السیسی  کی حلف برداری کی تقریب


مصر میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد انقلابی لیڈر جنرل الفتاح السیسی نے حلف اٹھا لیا ہے ۔حلف برداری کی تقریب سے قبل سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ۔
منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کے بعد مصر میں دوبارہ انتخابات کروائے گئے جن میں السیسی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔۔ انھوں نے طاقتور لیبرل پارٹیوں اور اخوان المسلمین کی انتخابات میں شرکت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں جس کی وجہ سے ان پارٹیوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا ۔96 فیصد ووٹ حاصل کرنے والےالسیسی نے قاہرہ کی آئینی عدالت کی عمارت میں حلف اٹھاتے ہوئے صدر کے فرائض سنھبال لیے ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں مغربی ممالک کے سربراہان نے شرکت نہیں کی ۔ایران کے صدر حسن روحانی کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی جس میں ایران کے ایک اعلی ا فسر نے شرکت کی ۔
دریں اثناء نام نہاد صدارتی انتخابات کیخلاف متعدد شہروں میں ہنگامے جاری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں