برطانیہ میں سکھوں کے مظاہرے

ہزار ہا مظاہرین نے سن 1984 میں بھارت میں ہونے والے حملوں کو نسل کشی کے طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے سیاہ پرچم اٹھار کھے تھے اور انہوں نے مرنے والوں کی یاد میں ان کے تابوت ٹریفریا میدان میں چھوڑ دیے

87998
برطانیہ میں سکھوں کے مظاہرے

برطانیہ میں تیس سال قبل امرتسر میں گولڈ ٹیمپل پر ہونے والے حملے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
ہزار ہا مظاہرین نے سن 1984 میں بھارت میں ہونے والے حملوں کو نسل کشی کے طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ میں آباد ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے اس واقعے کی یاد منائی ہے۔
مظاہرین نے سیاہ پرچم اٹھار کھے تھے اور انہوں نے مرنے والوں کی یاد میں ان کے تابوت ٹریفریا میدان میں چھوڑ دیے۔
سن 1984 میں بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرنے سکھوں کی بغاوت کو دبا دیا گیا تھا اور اس بغاوت کو کچلنے کے دوران ایک ہزارا سے زائد سکھ ہلاک ہوگئے تھے۔
سکھوں کے خلاف فوجی کاروائی کا حکم اس وقت کی بھارت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے دیا تھا جسے بعد میں ان ہی کے سکھ محافظ نے ہلاک کردیا تھا۔ جس پر ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں