نائیجیریا: بوکو حرام تنظیم کے قتل عام جاری

دہشت گردی تنظیم کے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کئے گئے قتل عاموں میں 400 سے 500 تک افراد ہلاک ہو گئے

87063
نائیجیریا: بوکو حرام تنظیم کے قتل عام جاری

نائیجیریا میں بوکو حرام تنظیم کے قتل عام جاری ہیں۔
دہشت گردی تنظیم کے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کئے گئے قتل عاموں میں 400 سے 500 تک افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی یونیفارم میں دیہاتوں میں داخل ہونے والے عسکریت پسند وں نے خود کو فوجی متعارف کروا کے دیہاتیوں کو گاؤں کے میدان میں جمع کر کے ان پر فائر کھول دیا۔
ایک ہفتے کے اندر آگے پیچھے کئے جانے والے ان حملوں میں بچ جانے والوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے فوج سے مدد مانگی لیکن فوج نے ان کی اس طلب پر دھیان نہیں دیا۔
دوسری طرف 50 دن قبل اغوا کی جانے والی طالبات کے رہا نہ ہوسکنے کے خلاف بھی ردعمل جاری ہے۔
مظاہرین نے دارالحکومت لاگوس میں فوج اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت سے طالبات کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے زیادہ کوشش کرنے کا مطالبہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں