اسرائیل اپنے قوانین میں تبدیلی لائے:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھنے پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حالت پر تشویش ظاہر کرتےہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

85779

اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کی کمشنر ناوی پالے کے مطابق ، بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی صحت بگڑتی جا ری ہے کہ جس پر ہمیں تشویش ہے اور ہمارا حکومت اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے قوانین کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالے۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ ادارے نے حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیموں کے اس بارے میں خدشات کا سنجیدگی سےنوٹس لیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں