امریکہ 23 سال کے بعد صومالیہ میں سفیر کا تعین کر رہا ہے

صومالیہ کے لئے سفیر کی تعیناتی واشنگٹن اور موغادیشو کے درمیان تعلقات کے فروغ پانے کی علامت ہے: ونڈی شرما

82422
امریکہ 23 سال کے بعد صومالیہ میں سفیر کا تعین کر رہا ہے

امریکہ نے 23 سال کے بعد صومالیہ میں سفیر متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کو واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے نئی ٹرم کا آغاز قرار دیا گیا ہے۔
سیاسی امور کی ذمہ دار نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمان نے اوباما انتظامیہ کے اس فیصلے کا اعلان دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک میں شرکت کے دوران کیا۔
ونڈی شرمان نے کہاکہ صومالیہ کے لئے سفیر کی تعیناتی "واشنگٹن اور موغادیشو کے درمیان تعلقات کے فروغ پانے کی علامت ہے" اس کے ساتھ ساتھ یہ اقدام اس یقین کا بھی مفہوم رکھتا ہے کہ جنگ سے تباہ حال صومالیہ مستقبل میں استحکام حاصل کرلے گا۔
شرمان نے یہ کہہ کر کہ جلد ہی سفیر کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا صومالیہ کے سفیر کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے سے پرہیز کیا۔
واضح رہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نے موغادیشو میں خانہ جنگی اور پھر حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد 1991 میں ملک میں اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا تھا۔
سفارت خانے کے بند ہونے کے اگلے سال موغادیشو جانے والے امریکی فوجیوں کو 1993 میں "سیاہ شاہین" سانحے کا سامنا ہوا۔
سیاہ شاہین ہیلی کاپٹر گرنے سے 19 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے اور صومالی باشندوں نے اپنے زیر قبضہ امریکی فوجیوں کو گلیوں میں گھسیٹا تھا۔
امریکہ نے 1994 میں صومالیہ سے مکمل انخلاء کا فیصلہ کیا اور یہ واقعہ ایک ہالی وُوڈ فلم کا بھی موضوع بنا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں