صدر درویش ایر اولو کی نیکوس اناستاسیادس کیساتھ ملاقات

مسلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں ۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو نے قبرصی یونونی انتظامیہ کے لیڈر نیکوس اناستاسیادس کیساتھ کل غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کیے۔ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے قبرص لیزا باتن ہائم اور طرفین کے مذاکراہ کار بھی موجود تھے ۔تین گھنٹے تک جاری مذاکرات میں سیاسی مساوات ،فیڈرل انتظامیہ کے اختیارات ،انتخابی سسٹم اور اعتماد افروز تدابیر جیسے معاملات پر بحث و مباحثہ کیا گیا

81062
 صدر درویش ایر اولو کی  نیکوس اناستاسیادس کیساتھ ملاقات


مسلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں ۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو نے قبرصی یونونی انتظامیہ کے لیڈر نیکوس اناستاسیادس کیساتھ کل غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کیے۔ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے قبرص لیزا باتن ہائم اور طرفین کے مذاکراہ کار بھی موجود تھے ۔تین گھنٹے تک جاری مذاکرات میں سیاسی مساوات ،فیڈرل انتظامیہ کے اختیارات ،انتخابی سسٹم اور اعتماد افروز تدابیر جیسے معاملات پر بحث و مباحثہ کیا گیا ۔طرفین نے ان موضوعات کے بارے میں اپنی اپنی رائے پیش کی اور دیگر معاملات پر جلد از جلد مذاکرات کو شروع کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا ۔مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئےصدر ایر اولو نے کہا کہ بعض معاملات میں ابھی تک اختلاف رائے موجود ہے ۔ہم قبرص میں پائیدار امن کے قیام کے خواہاں ہیں اور اس ضمن میں اپنے اوپر عائد تمام ذمہ داریوں کو پورا کریں گے لیکن مذاکرات کی میز پر ہم اپنے حقوق کا دفاع بھی کریں گے ۔دریں اثناء مذاکرہ کار کل بھی مذاکرات کو جاری رکھیں گےلیکن سربراہان 23 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں