اسپین کے شاہ ہوان کارلوس تخت سے دستبردار

تقریباً چالیس سال سے تخت نشین 76 سالہ شاہ ہوان کارلوس کی جگہ اب شہزادہ فلپ تخت سنبھال لیں گے۔ شاہ ہوان کارلوس نے ملک کو جمہوری راہ پر گامزن کرنے کے لیے بڑا اہم کردار ادا کیا تھا

80059
اسپین کے شاہ ہوان کارلوس تخت سے دستبردار

اسپین کے شاہ ہوان کارلوس اپنے صاحبزادے فلپ کے حق میں تخت سے الگ ہوگئے ہیں۔
یہ اچانک بیان وزیراعظم ماریانو راجوئے نے جاری کیا ہے۔
تقریباً چالیس سال سے تخت نشین 76 سالہ شاہ ہوان کارلوس کی جگہ اب شہزادہ فلپ تخت سنبھال لیں گے۔
اسپین میں ڈکٹیٹر فرانکو کے دور کے بعد سن 1975 میں تخت پر بیٹھنے والے شاہ ہوان کارلوس نے ملک کو جمہوری راہ پر گامزن کرنے کے لیے بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔
حالیہ چند سالوں میں ان کی صاحبزادی شہزادی کرسٹینا اور داماد لنکی پر لگنے والے دھاندلیوں کے الزام کی وجہ سے بھی ان کو شدید دھچکا لگا تھا۔
شاہ کے یورپ میں اقتصادی بحران کے دوران ہاتھیوں کے شکار پر نکلنے کی وجہ سے ملک میں شاہ کے بارے میں نیا بحث و مباحثہ شروع ہو گیا تھا۔
شاہ کارلوس حالیہ کچھ عرصے سے بیمار چلے آرہے تھے اور ان کا دو بار آپریشن بھی ہو چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں