محمود عباس کی جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے امن کے قیام کے عمل اور مصالحتی حکومت کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وافا کی اطلاع کیمطابق صدر محمود عباس نے کیری کو ٹیلیفون پر تشکیل دی جانے والی نئی حکومت اور مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور دونوں رہنما وں نے سلسلہ مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔

79826
 محمود عباس کی جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے امن کے قیام کے عمل اور مصالحتی حکومت کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔
فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وافا کی اطلاع کیمطابق صدر محمود عباس نے کیری کو ٹیلیفون پر تشکیل دی جانے والی نئی حکومت اور مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور دونوں رہنما وں نے سلسلہ مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔
توقع ہے کہ آج الفتح اور حماس آپس میں اتفاق رائے کرتے ہوئے رام اللہ کی فلسطینی حکومت کے وزیر اعظم رامی الحمد وللہ کی زیر قیادت مصالحتی حکومت قائم کریں گے اور حکومت کے اراکین حلف اٹھاتے ہوئے فرائضکی آدائیگی شروع کریں گے ۔
دریں اثناء حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ قطعی فیصلوں میں نئی حکومت میں اسیروں کی وزارت کا قیام شامل ہے اور حماس نے اپنے اس فیصلے سے الفتح کو خبردار کر دیا ہے ۔تاہم الفتح نے فی الحال اس بارے میں کوئی اعلان جاری نہیں کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں