بوسنیا کے قتل عام کو سفید پٹّی کے ساتھ یاد کیا گیا

شہریوں نے قتل عام میں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد میں ایک یاد گار تعمیر کرنے کے لئے دستخط بھی جمع کئے

79143
بوسنیا کے قتل عام کو سفید پٹّی کے ساتھ یاد کیا گیا

بوسنیا کے قتل عام کو سفید پٹّی کے ساتھ یاد کیا گیا۔
بوسنیا کی یونٹوں نے مئی 1992 میں پرےڈور شہر پر قبضے کے بعد غیر سرب باشندوں کو اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے سفید کپڑا یا جھنڈا باندھنے اور گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے بازوؤں سے سفید پٹی باندھنے کا حکم دیا۔ اس طرح شناخت کر کے ہزاروں کی تعداد میں بوسنیائی باشندوں کو قیدیوں کے کیمپوں میں لے جا کر نسل کشی، تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اس سال "سفید پٹی کے دن"کے سلسلے میں کثیر تعداد میں شہریوں نے پرے ڈور شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
مارچ کے بعد مظاہرین نے پیٹریا خریداری کے مرکز کے سامنے جنگ کے دنوں میں ہلاک ہونے والے 102 بچوں کے لئے 102 گلاب کے پھول رکھے۔
شہریوں نے یہاں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد میں ایک یاد گار تعمیر کرنے کے لئے دستخط بھی جمع کئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں