امریکی ترجمان مستعفی ہو گئے

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جن کی جگہ جوش آرنسٹ نئے ترجمان ہوں گے

77848
امریکی  ترجمان مستعفی ہو گئے

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی عہدے سے مستعفی ہو گئے جن کی جگہ جوش آرنسٹ نئے ترجمان ہوں گے۔
جے کارنی آئندہ ماہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں جبکہ ان کی نئی ذمہ داریوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
یہ اعلان خود صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں پریس سے گفتگو کے دوران کیا ۔
وائٹ ہاوٴس میں جے کارنی کی معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران صدراوباما اچانک ڈائس پر نمودار ہوئے اوریہ اعلان کرکے اخباری نمائندوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
صدراوباما نے کارنی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کارنی کا اپنا فیصلہ ہے جس سے انھوں نے اپریل میں آگاہ کردیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں