سلووینسک میں یوکرائنی دستوں کی کاروائیوں میں اضافہ

انٹر نٹ پر ہسپتال کے یوکرائنی فوج کی جانب سے نہیں بلکہ گردو نواح پر فائرنگ کرنے والے جھتوں کی طرف سے کیے جانے سےآگاہ کیا گیا ہے۔ سلوانسک شہر میں ہونے والی بمباری کے دوران کئی ایک گولے ہسپتال میں بھی آن گرے

77206
سلووینسک میں یوکرائنی دستوں کی کاروائیوں میں اضافہ

یوکرائن کے فوجی دستوں نے سلووینسک میں اپنی کاروائیوں کو تیز تر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی ٹیلی ویژن نے سلوانسک شہر میں ہونے والی بمباری کے دوران کئی ایک گولے ہسپتال میں بھی آن گرے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
انٹر نٹ پر ہسپتال کے یوکرائنی فوج کی جانب سے نہیں بلکہ گردو نواح پر فائرنگ کرنے والے جھتوں کی طرف سے کیے جانے سےآگاہ کیا گیا ہے۔
سلووینسک میں حالیہ ہفتوں کے دوران حکومتی فورسز اور باغیوں میں خوفناک لڑائی جاری ہے۔
نومنتخب صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں ’قاتلوں‘ اور ’ڈاکووں‘ سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
چند روز سے سلووینسک سمیت کئی علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سلووینسک میں روس نواز ملیشیا نے چار بین الاقوامی مبصرین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
ان مبصرین کا تعلق ڈنمارک، استونیا، ترکی اور سوئزرلینڈ سے ہے اور یہ سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ارکان ہیں۔ انھیں پیر کو حراست میں لیا گیا تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں