میں کوئی معمولی اہلکار نہیں الیکٹرانک جاسوسی کا ماہر تھا: سنوڈن

امریکی خفیہ اداروں کے راز فاش کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرانک جاسوسی کے ماہر تھے

77035
میں کوئی معمولی اہلکار نہیں الیکٹرانک جاسوسی  کا ماہر تھا: سنوڈن

امریکی خفیہ اداروں کے راز فاش کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرانک جاسوسی کے ماہر تھے ۔
انھوں نے یہ انکشاف امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔
انھوں نے انٹرویو میں اس بات کو دہرایا کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور امریکی قومی سلا متی کی ایجنسی کے لیے بیرون ملک خفیہ مشنز پر تعینات رہے ہیں۔
ایڈورڈ سنوڈن نے کہا کہ امریکہ انسانوں کی بہ نسبت کمپیوٹرز کے ذریعے زیادہ بہتر خفیہ معلومات حاصل کرتا ہے۔
یاد رہے کہ مئی 2013 میں تیس سالہ سنوڈن امریکہ سے فرار ہو کر روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال انھوں نے این ایس اے کی خفیہ دستاویزات مختلف اخبارات کو دیں جن میں واشنگٹن پوسٹ اور گارڈیئن بھی شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں