یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جھڑپیں

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

74881
 یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جھڑپیں


یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
چند ہفتوں سے یوکرینی فوجی دستوں پر حملے کرنے والے روس نواز مسلح دستوں نے ڈونیٹسک کے ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔اس صورتحال کے بعد یوکرینی فضائیہ نے علاقے میں کاروائی کی ۔جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ہوائی اڈے میں موجود مسافر دونوں فریقوں کے حملوں کی زد میں ہیں لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ ہوائی اڈے کس کے کنٹرول میں ہے ۔ ڈومیٹسک ہوائی اڈے سے تمام پروازوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ڈونیٹسک پر جنگی طیارے پرواز کر رہے ہیں اور علاقے سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں ۔روس نواز یوکرینی ٹرکوں کے ذریعے مسلح افراد کو ہوائی اڈے کیطرف لے جا رہے ہیں ۔روس کے حامیوں کی اطلاع کیمطابق جھڑپوں کے دوران زخمیوں کو لے جانے والے ٹرک پر حملے سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے ۔ دریں اثناء یوکرینی فوجی دستوں کی ڈونیٹسک سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سلاویانسک شہر پر گولہ باری سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں