تھائی لینڈ: شناوترا کو حراست میں لے لیا گیا

تھائی لینڈ کی سابقہ وزیر اعظم ینگ لک شناوتراسمیت ان کے اہل خانہ کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ فوجی حکومت نے ملکی اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے

72458
تھائی لینڈ: شناوترا کو حراست میں لے لیا گیا

تھائی لینڈ کی سابقہ وزیر اعظم ینگ لک شناوتراسمیت ان کے اہل خانہ کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ فوجی حکومت نے ملکی اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
برطرف حکومت اور اس کے سیاستدانوں کو فوج میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
برطرف وزیر اعظم کو کافی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
آرمی چیف جنرل پرایتھ چان اوچا نے اہم حکام سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کسی بھی قسم کے انتخابی عمل سے قبل اصلاحات ضروری ہیں۔
گزشتہ روز جنرل پرایتھ نے گورنر، تجارتی رہنماؤں اور شہری افسران کو بھی بنکاک کے آرمی کلب میں طلب کیا۔
تھائی لینڈ کے چھ تجربہ کار فوجی افسران کو ملکی انتظام چلانے کی ذمے داری دی گئی ہے جبکہ صوبائی کمانڈرز مقامی حکومتوں کے نظام کی نگرانی کریں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ فوجی بغاوت کی طرح اس بار سول حکوت کے جلد لانے کے حوالے سے کوئی وعدے نہیں کیے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں