برازیل: عالمی کپ کے اخراجات پر عوام سیخ پا

برازیل میں عالمی فٹ بال کپ کے انتظامات پر اخراجات کے خلاف بے گھر افراد نے ساو پاولو میں مظاہرہ کیا جس کے دوران پانچ بسیں جلا دی گئیں

70459
برازیل: عالمی کپ کے اخراجات پر عوام سیخ پا

برازیل میں عالمی فٹ بال کپ کے انتظامات پر اخراجات کے خلاف بے گھر افراد نے ساو پاولو میں مظاہرہ کیا جس کے دوران پانچ بسیں جلا دی گئیں ۔
اپنی تنخواہوں میں اضافے کے خواہاں سرکاری و نیم سرکاری بسوں کے ڈرائیوروں نے بھی ہڑتال کر دی جس کے بعد پولیس بھی ایک دن کی ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
صدر دیلما روزوف نے اس دوران ساو پاولو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔
جس کے بعداس ہوائی اڈے کو اب لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کا درجہ مل گیا ہے۔
اس دوران برازیل کی بعض حفاظتی ٹیموں نے عالمی کپ سے قبل بعض خصوصی مشقوں میں بھی حصہ لیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں