برازیل میں عالمی کپ کے خلاف مظاہرے

68787
برازیل میں عالمی کپ کے خلاف مظاہرے

عالمی فٹ بال کپ کی میزبانی کرنے کی تیاریوں میں مصروف برازیل میں احتجاجی مظاہرے بھی بدستور جاری ہیں۔
عالمی کپ کے بلند سطح کے اخراجات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزار ہا افراد نے ساؤ پالو اور ریو دی جنیریو کی طرح کے بڑے شہروں میں جلوس نکالے۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مداخلت کی۔
بعض لوگوں نے پولیس پر جوابی طور پر پتھراؤ کیا تو بعض نے ٹائر جلاتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں۔
ملک بھر میں سینکڑوں افراد کو زیر حراست بھی لیا گیا ہے۔
ادھر اساتذہ، سرکاری ملازمین سمیت کئی پیشے کے لوگوں نے عام ہڑتال کی ہے۔
مظاہرین حکومت کی طرف سے عالمی فٹ بال کپ کے لیے خرچ کردہ خطیر رقوم کے کم از کم ایک حصے کو حفظان صحت اور رہائش گاہوں کے منصوبوں میں بروئے کا ر لائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تا ہم حکومت کا دعوی ہے کہ ان مظاہروں کا عالمی کپ سے کوئی تعلق نہیں۔
12 جون سے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ کے دوران ان مظاہروں میں مزید تیزی آنے کی توقع کی جاتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں