جنوبی سوڈان: اسی ہزار افراد کی نقل مکانی

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق ، پانچ ماہ کے عرصے میں جنوبی سوڈان سے اسی ہزار افراد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ حاصل کی ہے

68576
جنوبی سوڈان: اسی ہزار افراد کی نقل مکانی

جنوبی سوڈان میں متعین اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق ، پانچ ماہ کے عرصے میں جنوبی سوڈان سے اسی ہزار افراد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ حاصل کی ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کو اس وقت فوری طور پر غذائی اور طبی امداد کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں صدر سیلوا کیر کے نائب ریک ماچار کی طرف سے بغاوت کی کوشش کے بعد فوج اورماچار کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہو گیا تھا ۔
اس بحران کے حل کے لیے حکومتی اراکین اور ماچار نواز وفد کے درمیان عدیس ابابا میں تین جنوری کو فائر بندی کے موضوع پر معاہدہ طےہوا تھا جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں