یوکرین کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا: رامپوئے

یورپی کونسل کے صدر ہرمان وان رامپوئے نے کہا ہےکہ یورپی یونین یوکرین میں بحالی امن کے قیام کے لیے ہر ممکنہ اعانت سمیت 1٫6 بلین یورو کی مالی امداد بھی فراہم کرے گی

66659
یوکرین کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا: رامپوئے

یورپی کونسل کے صدر ہرمان وان رامپوئے نے یوکرین کے قائم مقام صدر اور قائدِ ایوان الیکسینڈر ترچینوف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ یورپی یونین یوکرین میں بحالی امن کے قیام کے لیے ہر ممکنہ اعانت سمیت 1٫6 بلین یورو کی مالی امداد بھی فراہم کرے گی۔
اس موقع پر ترچینوف نے بھی کہا کہ روس کی ہٹ دھرمی کے باوجود ہماری حکومت نے ملک میں استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ملک کا مشرقی حصہ روسی قبضے سے آزاد ہو جائے گا۔
رامپوئے نے وزیر اعظم آرسینی یاتسین یوک سے بھی ملاقات کی جس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے یاتسین یوک نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات یورپی یونین اور امریکہ کی موجودگی میں ہی سر انجام پا سکتے ہیں۔
رامپوئے نے بھی کہا کہ یورپی یونین، یوکرین کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کا احترام کرتی ہے جبکہ حالیہ ہونے والے ریفرنڈم غیر قانونی اور نا جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ممکن نہیں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں