نائیجیریا: مغوی طالبات کی ویڈیو جاری

نائیجیریا کے جنگجو گروپ بوکو حرام نے گزشتہ ماہ یرغمال بنائی گئی اسکول کی دوسو سے زیادہ طالبات کی ایک ویڈیو جاری کی ہے

67267
نائیجیریا: مغوی طالبات کی ویڈیو جاری

نائیجیریا کے جنگجو گروپ بوکو حرام نے گزشتہ ماہ یرغمال بنائی گئی اسکول کی دوسو سے زیادہ طالبات کی ایک ویڈیو جاری کی ہے اور انھیں جیلوں میں قید یا حکام کے زیر حراست اپنے جنگجوؤں کے بدلے میں رہا کرنے کی پیش کش کی ہے۔
بوکوحرام کے لیڈر ابوبکر شیکاؤ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اس ویڈیو میں کم سے کم ایک سو طالبات کو کسی نامعلوم مقام میں موجود دکھایا گیا ہے جبکہ انھوں نے مکمل نقاب اوڑھ رکھے ہیں اور وہ نماز ادا کررہی ہیں اس ویڈیو کا دورانہ سترہ منٹ ہے اور اس میں ابو بکر شیکاؤ خود بول ہورہے ہیں اور اپنے مطالبات پیش کررہے ہیں۔
نائیجیریا کی حکومت نے اس کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بوکو حرام کی پیش پیش کے جواب میں طالبات کی بازیابی کے لیے تمام آپشنز پر غور کررہی ہے۔
درایں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یرغمال طالبات کی تلاش میں مدد دینے والے امریکی ماہرین بوکوحرام کی جانب سے جاری کردہ نئی ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ لڑکیوں کا سراغ لگایا جاسکے۔
واضح رہے کہ بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں نے 14 اپریل کو نائیجیریا کے کیمرون کی سرحد کے نزدیک واقع ایک دیہات شبوک میں ایک سکینڈری اسکول سے دو سو چھئتر طالبات کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ امتحان دے رہی تھیں تاہم، ان میں سے قریباً پچاس طالبات ان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں