شام: اسد فورسز کے حملوںمیں 60 افراد ہلاک

اسد فورسز کے مخالفین کے خلاف فضائی تعاون کے آپریشنوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

65781
شام: اسد فورسز کے حملوںمیں 60 افراد ہلاک

شام میں اسد فورسز کی یونٹوں کے مخالفین پر حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی انسانی حقوق تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد فورسز کے مخالفین کے خلاف فضائی تعاون کے آپریشنوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس دوران شامی مقامی کوآرڈینیشن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں نے حلب اور اس کے جوار میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں پیٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مقامات کو نقصان پہنچا ہے اور عوام محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دارالحکومت دمشق، دریا، جبار اور ملیحا کے علاقے انتظامی فورسز کے شدید حملوں کی زد میں رہے اور جنگی طیاروں نے ادلیب، لازکیہ اور درعا میں بھی مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی ہے۔
دوسری طرف شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کئے گئے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں مسلح گروپوں کو ہلاک اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں