شام میں معذور بچوں کی پیدائش

کیمیائی ہتھیاروں کے منفی اثرات

65784
شام میں معذور بچوں کی پیدائش

شام میں معذور بچوں کی پیدائش کے دعوے کیے جا رہا ہیں۔
اسد انتظامیہ کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کے منفی اثرات برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے امور کے سربراہ ندال سیخانی نے کہا ے کہ اسد انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سال دمشق کے مشرقی علاقے گوتا کے علاقے میں استعمال کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کی وجہ سے علاقے میں معذور بچوں کی پیدائش میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک ڈاکٹر کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں اس بات کا واضھ ذکر موجود ہے کہ علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے کئی ایک بچے علاقے میںض استعمال کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کی وجہ سے معذور پیدا ہوئے ہیں۔
اکتبور 2012 میں برسلز میں قائم کیے جانے والے مرکز جہاں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے میں تمام دلائل کو اکھٹا کرتے ہوئے اس ے انسانی حقوق کی تنظیم کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں