انڈونیشیا کے انتخابات : حزب اختلاف کی کامیابی

نڈونیشیا کے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی مرکزی جماعت پی ڈی آئی ۔پی نے کامیابی حاصل کر لی

65138
انڈونیشیا  کے انتخابات : حزب اختلاف کی کامیابی

انڈونیشیا کے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی مرکزی جماعت پی ڈی آئی ۔پی نے کامیابی حاصل کر لی تاہم قطعی اکثریت نہ ملنے کے باعث اس پارٹی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے سیاسی اتحاد بنانا پڑے گا۔
انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ نو اپریل کو منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس کے مطابق، انڈونیشئن ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل (پی ڈی آئی پی) نے سب سے زیادہ یعنی 18.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ملکی قوانین کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں پچیس فیصد ووٹ حاصل کرنے والی سیاسی جماعت اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر سکتی ہے۔
مرکزی اپوزیشن پارٹی کی طرف سے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اب اس پارٹی کے صدارتی امیدوار جوکو وُدودُو کو باقاعدہ طور پر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کی مدد حاصل کرنا ناگزیر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد نو جولائی کو ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں