تیونس، دوز شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ

ایک ہفتے سے علاقے کے دو قبیلوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

64465
تیونس، دوز شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ

تیونس کے دوز شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
شہر میں دو قبائلوں کے درمیان جھڑپ چھڑنے کے بعد ہنگامی حالت ناٖٖفذ کر دی گئی ہے۔
ایوان صدارت سے جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ قابیلی صوبے کے شہر دوز میں 22 مئی تک ہنگامی حالت کے نٖفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوز شہر میں ایک ہفتے سے شہر میں پٹرول کی تلاش کے لیے متعین کردہ مقام کی ملکیت کے حوالے سے تنازعات کے بعد دو قبیلوں میں شدت کے واقعات پیش آرہے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسسز نے تصادم کے خاتمے کے لیے آنسو گیس بم پھینکے اور ہوائی فائر کیے۔
طبی ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 2 قبیلوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں