کرونا وائرس:ہلاک شدگان کی تعداد ایک سو اکتالیس تک جا پہنچی

سعودی حکام نے کرونا وائرس سے مزید چار افراد کی موت کی تصدیق کر دی جس کے نتیجے میں جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو اکتالیس ہو گئی ہے

64562
کرونا وائرس:ہلاک شدگان کی تعداد ایک سو اکتالیس تک جا پہنچی

سعودی حکام نے کرونا وائرس سے مزید چار افراد کی موت کی تصدیق کر دی جس کے نتیجے میں جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو اکتالیس ہو گئی ہے ۔
سعودی حکام نے مزید اٹھارہ افراد میں کروناوائرس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد چار سو پچانوےتک جا پہنچی ہے۔
دو سال قبل رونما ہونے والے اس وائرس نے حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر لی ہے جسکے نتیجے میں اپریل میں متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہو گئی جبکہ مئی میں اس میں اکیس فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بچاؤ کے لیے تجاویز میں کوتاہی اور نامناسب اقدامات کے باعث اس مرض کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔
مرس کرونا وائرس کے دوران مریض میں کھانسی، بخار اور نمونیا کی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
جبکہ اب تک سعودی عرب، قطر، کویت، اردن، متحدہ عرب امارات، ملائشیا، اومان، تیونس، فرانس، جرمنی، اسپین، اٹلی اور برطانیہ میں اس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں