یمن میں علیحدگی پسندوں کے مظاہرے

مظاہرین نے جنوبی یمن کی علیحدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

61523
یمن میں علیحدگی پسندوں  کے مظاہرے

یمن کے جنوبی علاقوں ہدرامت اور عدن میں علیحدگی پسندوں نے مظاہرے کیے ہیں۔
ہدرامت سے منسلک مقالہ شہر میں 27 اپریل سن 1994 کو چھڑنے والی خانہ جنگی کی 20 ویں برسی کے موقع پر یکجا ہونے والے ہزار ہا افراد نے 24 برس پیشتر الحاق ہونے والے شمالی اور جنوبی یمن کی دوبارہ علیحدگی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ملک میں قومی یکجہتی کے قیام کے زیر مقصد اقتدار کی طرف سے سے شروع کردہ اور گزشتہ ماہ جنوری میں اختتام پذیر ہونے والے ڈائیلاگ کے نتائج کے خلاف نعرے بازی کی۔
اناطولیہ ایجنسی کو بیان دینے والے مظاہرین میں سے محمد الا یزیدی نے امسال منعقدہ پُر امن مظاہروں کے سن 1990 کے مظاہروں سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے کے ہونے کا دفاع کرتے ہوئے عالمی برادری سے جنوبی یمن کی خود مختاری کے لیے حمایت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ضلع عدن میں بھی آزادی کا مطالبہ کرنے والے علیحدگی پسند جنوبی تحریک کے ہزار ہا حمایتیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ موجودہ یمن کی سرزمین پر دو مختلف ریاستیں یعنی شمال میں یمن جمہوریہ عرب اور جنوب میں یمن ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ نے 1990 میں الحاق قائم کیا تھا اور سن 1994 میں اقتدار حاصل کرنے کی جدوجہد کی بنا پر خانہ جنگی چھڑی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں