فرانس کے صدر اولینڈ کا ترک حکام کے لیے اظہار تشکر

ترکی کاچار فرانسیسی صحافیوں کی رہائی میں ترکی کا اہم کردار

60899
فرانس کے صدر اولینڈ کا ترک حکام کے لیے اظہار تشکر

فرانس کے صدر اولینڈ نے ترک حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ نے شام میں چار فرانسیسی صحافیوں کی رہائی میں مدد گار ہونے پر ترک حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق یہ چاروں صحافی شام سے ملنے والی سرحد کے قریب شانلی عرفہ کی تحصیل آقچا قلعے کے ایک سنسان علاقے سے ملے تھے۔
پولیس صحافیوں کو غازی آنتپ لائی جہاں سے وہ ائیر پورٹ پہنچا دئیے گئے اور فرانسیسی ائیر فورس کے طیارے سے اپنے ملک روانہ کر دئیے گئے ہیں۔
یہ صحافی ایوری ائیر پورٹ سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایلا کوبلی فوجی ہوائی اڈے پہنچائے گئے جہاں فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ ، وزیر خارجہ لارینٹ بابیوس اور بڑی تعداد میں صحافیوں نے استقبال کیا۔
اس موقع پر بیان دیتے ہوئے فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ نے شام میں چار فرانسیسی صحافیوں کی رہائی میں مدد گار ہونے پر ترک حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان چاروں فرانسیسی صحافیوں کو گزشتہ برس جون میں دو مختلف واقعات میں اغوا کیا گیا تھا۔ مارچ 2011ء میں شامی تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تیس سے زائد غیر ملکی صحافیوں کو اغوا کیا جا چکا ہے اور ان میں کئی تو ابھی تک لاپتہ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں