جنوبی کوریا کی غرقاب فری بوٹ سے لاشوں کی برآمدگی شروع

اب تک 50 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے حکام مے مطابق اب تک 50 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی فری بوٹ میں 250 لاشیں موجود ہیں

60851
جنوبی کوریا کی غرقاب فری بوٹ سے لاشوں کی برآمدگی شروع

جنوبی کوریا کی چار روز قبل غرقاب فری بوٹ سے غوطہ خور وں نے لاشوں تک رسائی حاسل کرلی ہے۔
حکام مے مطابق اب تک 50 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی فری بوٹ میں 250 لاشیں موجود ہیں۔
سیول نامی یہ ’فیری‘ بدھ کو شمال مغربی علاقے انچیون سے جنوبی سیاحتی جزیرے جیجو کی طرف جا رہی تھی کہ دو گھنٹے کے قلیل وقت میں الٹ کر سمندر کی تہہ میں غرق ہوگئی۔
اس حادثے کے بعد 174 افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ اب بھی 2590 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خور ٹیمیں سرگرم ہیں۔
جنوبی کوریا میں حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والی مسافر بردار کشتی کے امدادی آپریشن میں دو ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
ابھی تک فری بوٹ ڈوبنے کا اصل سبب معلوم نہیں ہو سکا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یا تو اس جہاز کا نچلا ڈھانچہ کسی چٹان سے ٹکرایا تھا یا پھر تیزی سے موڑ کاٹنے کی وجہ سے اس پر لادا سامان کھسک کر ایک طرف چلا گیا اور جہاز کا توازن بگڑ گیا اور یہ ایک طرف کو جھک گیا۔
اس حادثے کی وجہ سے فری بوٹ کے کپتان ، ان کے معاون اور عملے کے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں