افغانستان میں تیکا کی خدمات جاری

کابل میں ایک ترک یونیورسٹی کھولنے پر غور

60854
افغانستان میں تیکا کی خدمات جاری

افغانستان میں ترکی کی اقتصادی تعاون و ترقی ایجنسی TİKA کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی، تیکا کے وسیلے سے افغانستان میں 11 ملین طالبعلموں کو تعلیمی تعاون فراہم کر رہا ہے۔
سال 2005 سے لے کر اب تک افغانستان میں مختلف شعبوں میں خدمات میں مصروف تیکا نے کابل میں ملک کا سب سے بڑا تعلیمی مرکز قائم کیا ہے۔
اس مرکز کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے وزیر تعلیم فاروق وارداک نے کہا کہ تیکا نے تعلیمی شعبے میں سینکڑوں منصوبوں کو عملی شکل دی ہے۔
کابل میں ترکی کے سفیر اسماعیل آراماز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کی حیثیت سے خاص طور صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور زمانہ قریب میں ہم کابل میں ایک ترک یونیورسٹی کھولنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی نے تیکا کے وسیلے سے 2005۔2014 کے درمیان افغانستان میں مختلف سیکٹروں میں 700 سے زائد پروجیکٹوں کو عملی جامہ پہنایا ہے اور ترکی کی طرف سے تعمیر کئے گئے 80 سے زائد اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 50 ہزار طالبعلم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں