آرمینی برادری کے نمائندوں سے اگلے ماہ ملاقات کریں گے: آذربائیجانی حکام

آذربائیجانی ایوان صدر کے مطابق، یکم مارچ کو  ہوجالی میں ہوئی ملاقات کے دوران  اس بات کی تجویز پیش کی گئی کہ  اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران  باکو میں  آرمینی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی جائے

1965707
آرمینی برادری کے نمائندوں سے اگلے ماہ ملاقات کریں گے: آذربائیجانی حکام

 آذربائیجان نے  قارا باغ  کے آرمینی  برادری کے نمائندوں سے  ہم آہنگی اور علاقائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر مبنی منصوبوں کے لیے مذکرات کی پیشکش کی ہے۔

 آذربائیجانی ایوان صدر کے مطابق، یکم مارچ کو  ہوجالی میں ہوئی ملاقات کے دوران  اس بات کی تجویز پیش کی گئی کہ  اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران  باکو میں  آرمینی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی جائے ۔

 واضح رہے کہ  آذری حکام  نے یکم مارچ کو  ہوجالی کے بفر زون میں متعین روس کی فوجی  کمان گاہ میں آرمینی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی ۔

آذربائیجان نے 13 مارچ  کو  باکو میں ایک اور ملاقات  کرنے  کی تجویز دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں