آرمینی فوج کی آذری علاقوں پربلا اشتعال فائرنگ

وزارت دفاع کے مطابق،باسار گیچیر شہر کے دیہات زر قند کے قریب گزشتہ شام پونے سات بجے آرمینی فوج نے وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا

1778822
آرمینی فوج کی آذری علاقوں پربلا اشتعال فائرنگ

آذری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  آرمینی فوج کے دستے نے آذری چوکیوں پر بلا اشعال فائرنگ کی ہے۔

 وزارت دفاع کے مطابق،باسار گیچیر شہر کے دیہات زر قند کے قریب گزشتہ شام پونے سات بجے آرمینی فوج نے وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

آج شب ایک بجکر چالیس منٹ پر بھی آرمینی فوج نے تووز قلعہ کے دیہاتوں چنارلی اور آغا بولاک میں موجود آذری چوکیوں پر فائرنگ کی ۔

بتایا گیا ہے کہ آذری فوج نے بھی اس فائرنگ کا جواب دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں