یوکرین کے زاپوریا نکلیئر پاور پلانٹ پر حملے میں تین افراد زخمی

حملوں کی وجہ سے تنصیب اور علاقے میں تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

2125983
یوکرین کے زاپوریا نکلیئر پاور پلانٹ پر حملے میں تین افراد زخمی

روس کے کنٹرول میں ہونے والے  یوکرین کے زاپوریا  نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈراون سے تین حملے کیے گئے۔

روس نے اعلان کیا  ہے کہ پاور پلانٹ پر ڈراون حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بتایا گیا کہ حملوں کی وجہ سے تنصیب اور علاقے میں تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے بھی پاور پلانٹ پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زاپوریا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مرکزی ری ایکٹر کے ارد گرد کے ڈھانچے پر کم از کم 3 بار حملہ کیا گیا۔

روس  نے جوہری تنصیبات کے تحفظ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی  کسی بھی کارروائی سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین کی جانب سے 15 ڈراونز سے  روسی علاقے پر حملے کی کوشش کا سد باب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈراونز  کو  روسی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کیا تھا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خارکیف شہر کے حوالے سے بیان دیا جو کچھ عرصے سے شدید روسی حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ "دنیا کو خرکیف  پر حملوں سے پیدا ہونے والے درد کو محسوس کرنا چاہیے۔" اور انہوں نے فضائی دفاعی نظام کی مدد کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

زیلنسکی نے یہ بھی اعلان کیا کہ حالیہ ہفتوں میں روسی میزائل حملوں سے شدید نقصان پہنچانے والے یوکرین کے توانائی کے نظام کے مسائل بڑی حد تک حل کیے جا چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں