ہالینڈ میں قرآن کریم کی تقسیم
ہالینڈ میں تفہیم اسلام کے لئے قرآن کریم کی تقسیم کی گئی
ہالینڈ میں تفہیم اسلام کے لئے قرآن کریم کی تقسیم کی گئی ہے۔
مسلم پرسپیکٹیو وقف کے شعبہ "آخر اسلام ہی کیوں" کے منتظمین اور رضاکاروں نے 15 شہروں میں "دعوتِ اسلام " نامی تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں عوام کو ڈچ ترجمے والے قرآن مجید کی جلدیں تحفتاً پیش کی گئیں، اسلام کے موضوع پر کتابچوں کی تقسیم کی گئی اور اسلام کو بیان کیا گیا۔
شعبہ "آخر اسلام ہی کیوں" کے سربراہ بکر ایکن جی نے روٹرڈیم میں قرآن کی تقسیم کے مقصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے لوگوں میں قرآن کی تقسیم کر کے ہم انہیں اسلام سے متعارف کروانے کا وسیلہ بن رہے ہیں۔
ایکن جی نے کہا ہے کہ آج ہم 5 افراد کے قبولِ اسلام کا وسیلہ بنے ہیں۔ حالیہ سالوں میں اسلام کے ساتھ گہری دلچسپی محسوس کی جا رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی