روس بھر میں دس ہزار سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں

تیزی سے پگھلنے والی برف یورپ کے کچھ بڑے دریاؤں میں جا ملی

2126041
روس بھر میں دس ہزار سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں

روس بھر میں 10,400 سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں آ گئے۔

روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ روس بھر میں 10,400 سے زیادہ مکانات زیر آب  آگئے ہیں کیونکہ تیزی سے پگھلنے والی برف یورپ کے کچھ بڑے دریاؤں میں جا ملی۔

اورال دریا، جو اورال پہاڑوں سے  شروع ہو کر بحیرہ کیسپین میں  جا  ملتا ہے، جمعہ کو برف پگھلنے کی وجہ سے چند گھنٹوں کے اندر  اس کی سطح کئی میٹر تک بلند ہو گئی اور دارالحکومت ماسکو سے 1,800 کلومیٹر مشرق میں اورسک شہر میں ایک بند کو پار کر گئی ۔

بتایا گیا ہے  سائبیریا، وولگا اور روس کے وسطی علاقوں میں سیلاب آیا ہے۔

روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے  بیان میں کہا کہ "39 علاقوں میں 10,400 سے زیادہ مکانات زیر آب  آ گئے ہیں۔"



متعللقہ خبریں