روس کے خرکیف پر تازہ حملے میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

روس کے 32 ڈرونز میں سے 28 کو اس کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے، یوکرین

2125544
روس کے خرکیف پر تازہ حملے میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

روس نے یوکرین کے شہر خرکیف کو نشانہ بنایا جس دوران 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ رات  گئے کیا گیاا۔

یوکرین نے اطلاع دی ہے کہ روس نے ڈرون سے شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ حملے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

بتایا گیا کہ 9 کثیر المنزلہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پیڑول  پمپ  سمیت آس پاس  کی دکانوں کو بھی اس  حملے سے نقصان پہنچا۔

یوکرین کی فوج نے اعلان کیا  ہے کہ روس کے 32 ڈرونز میں سے 28 کو اس کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔

خیال رہے کہ خرکیف، ملک کے شمال مشرق میں، یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے اور حالیہ ہفتوں میں روسی فوج  کے حملوں کا ہدف بنا ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں