روس، یکم جولائی سے 3 لاکھ نفری کی عام فوجی بھرتی شروع کر دے گا: زلنسکی

میں کہہ سکتا ہوں کہ یکم جون سے روس 3 لاکھ اضافی فوجی بھرتی شروع کر دے گا: صدر ولادی میر زلنسکی

2124699
روس، یکم جولائی سے 3 لاکھ نفری کی عام فوجی بھرتی شروع کر دے گا: زلنسکی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روس، یکم جولائی سے 3 لاکھ نفری کی عام فوجی بھرتی کا پروگرام رکھتا ہے۔

فن لینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں زلنسکی نے کہا ہے کہ "میں کہہ سکتا ہوں کہ یکم جون سے روس 3 لاکھ اضافی فوجی بھرتی کرے گا"۔

 تاہم روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے زلنسکی کے بیان کی تردید کی ہے۔

روس صدارتی دُوما   دفاعی کمیٹی کے سربراہ انڈرے کارٹاپولوف نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ "ہمیں عام بھرتی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری مسلح افواج کا بھرتی سسٹم نہایت موئثر شکل میں کام کر رہا ہے"۔

واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں روزنامہ ویورسٹکا نے بھی شائع کردہ خبر میں کہا تھا  کہ "خارکوف  پر چڑھائی کے لئے 3 لاکھ اضافی فوجی جنگ میں شامل کئے جائیں گے"۔

اخبار نے صدر مملکت اور وزارتِ دفاع کے قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ "منصوبوں کے مطابق اگلی باری خارکوف کی ہے لیکن شہر مضبوط رہے گا ۔شہر پر قبضہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب شہر کے اطراف کا محاصرہ کر لیا جائے۔ فوج میں 3 لاکھ نفری کی کمی ہے ۔ نتیجتاً 2،0  بھرتی  کے لئے تیاریاں مکمل ہیں"۔

تاہم روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے زلنسکی کے بیان کی تردید کی ہے۔

روس کی صدارتی دُوما   دفاعی کمیٹی کے سربراہ انڈرے کارٹاپولوف نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ "ہمیں عام بھرتی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری مسلح افواج کا بھرتی سسٹم نہایت موئثر شکل میں کام کر رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں