یونان کے شہر سیلانک میں طلبا کا احتجاج
یونانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیلانک ورکرز سینٹر کے ارکان اور طلباء نے اکٹھے ہو کر نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے بجائے ریاستی یونیورسٹیوں کے قیام کا مطالبہ کیا
2112643
![یونان کے شہر سیلانک میں طلبا کا احتجاج](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/7d50/a75b/ce4e/5b026bf86e4e4.jpg?time=1719164541)
یونان کے شہر سیلانک میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت دینے والے حکومت کے نئے بل کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔
یونانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیلانک ورکرز سینٹر کے ارکان اور طلباء نے اکٹھے ہو کر نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے بجائے ریاستی یونیورسٹیوں کے قیام کا مطالبہ کیا ۔
آج جب اس بل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہو گی، توقع ہے کہ بل کی مخالفت کرنے والے طلبہ گروپ ملک کے کئی شہروں بالخصوص دارالحکومت ایتھنز اور سیلانک میں احتجاج کریں گے۔