روسی فوج نیٹو کے خلاف دونئے اسٹریٹجک زون قائم کرے گی: سرگی شوئیگو

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ نیٹو کی روسی سرحدوں کے قریب فوجی استعداد میں اضافے اور   سویڈن اورفن لینڈ کی نیٹو میں  رکنیت کے جواب میں ہماری فوج اب لینین گراڈ اور ماسکو میں دو خصوصی اسٹریٹجیک زون قائم کرے گی

2111459
روسی فوج نیٹو کے خلاف دونئے اسٹریٹجک زون قائم کرے گی: سرگی شوئیگو

 روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا ہے کہ نیٹو کی وسعت اور روسی حدود میں فوجی استعداد کے بڑھانے کے لیے دو نئے فوجی علاقے قائم کریں گے۔

 سرگی شوئیگو نے  وزارت دفاع  کے اعلی حکام کے ساتھ اجلاس میں خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔

  روسی   وزیر دفاع نے کہا کہ نیٹو کی روسی سرحدوں کے قریب فوجی استعداد میں اضافے اور   سویڈن اورفن لینڈ کی نیٹو میں  رکنیت  کے جواب میں  ہم نے اپنی شمال مغربی اور مغربی سرحدوں پر  فوجی طاقت میں اضافے کا اقدام کیا ہے،ہماری فوج اب لینین گراڈ اور ماسکو میں دو خصوصی اسٹریٹجیک زون قائم کرے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں