یورپی پارلیمان نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

یورپی پارلیمان کےاجلاس میں عالمی حقوق انسانی اور جمہوری اقدار کے تناظر میں یورپی پالیسی کے زیر عنوان گزشتہ سال کی رپورٹ کو  265 ووٹوں کی حمایت ،253 کی مخالفت حاصل رہی

2108854
یورپی پارلیمان نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

 یورپی پارلیمان نے پہلی بارغزہ میں  فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ۔

 یورپی پارلیمان کےاجلاس میں عالمی حقوق انسانی اور جمہوری اقدار کے تناظر میں یورپی پالیسی کے زیر عنوان گزشتہ سال کی رپورٹ کو  265 ووٹوں کی حمایت ،253 کی مخالفت حاصل رہی ۔

 پارلیمان کے  بائیں بازو گروپ  کی درخواست پر  اس رپورٹ  میں غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی  کے مطالبے کی شق کا اضافہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ رپورٹ میں بعض ترامیم کرنےکے بعد یورپی یونین، رکن ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  وہ غزہ کی پٹی  میں خوراک اور پانی  کی ترسیل کو ممکن  بنانے کےلیے  فوری اور پائیدار جنگ بندی   کےلیے اقدمات اٹھائیں۔

 غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کا اعلان یورپی پارلیمان میں پہلی بار ہوا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں