آرمینیا کی طرف سے آذری سرحدی محافظین پر بلا اشتعال فائرنگ کا سخت جواب

جس پوزیشن پر آذربائیجانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی اسے  مکمل طور پر تباہ  کر دیا گیا ہے اور آرمینیائی فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے

2101610
آرمینیا کی طرف سے آذری سرحدی محافظین پر بلا اشتعال فائرنگ کا سخت جواب

آذربائیجان نے آرمینیا کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر ڈیوٹی پر موجود اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کے بعد "جوابی کارروائی" کی۔

آذربائیجانی ریاستی  سرحدی  خدمات  کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی محافظوں نے آرمینیا کی طرف سے کل کی اشتعال انگیزی کے جواب میں ایک آپریشن کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس پوزیشن پر آذربائیجانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی اسے  مکمل طور پر تباہ  کر دیا گیا ہے اور آرمینیائی فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آرمینیا کی طرف سے اشتعال انگیزی کا جواب اب سے زیادہ سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کے ساتھ دیا جائے گا، اور اس واقعے کی ذمہ داری آرمینیا کی فوجی اور سیاسی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

آرمینیائی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق آذربائیجان کی جوابی کارروائی میں 2 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



متعللقہ خبریں