شاہ چارلس سوم میں سرطان کی تشخیص،علاج کا آغاز کروادیا

بکنگھم پیلس کے بیان میں  سرطان کی قسم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے لیکن بتایا گیاس ہے کہ شاہ چارلس نے گزشتہ روز سے  باقاعدہ علاج شروع کروایا ہے

2098095
شاہ چارلس سوم میں سرطان کی تشخیص،علاج کا آغاز کروادیا

 برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں سرطان  کی تشخیص ہوئی ہے

بکنگھم پیلس کے مطابق،یہ پروسٹیٹ کا سرطان نہیں ہے لیکن اس کا انکشاف ایک بڑھے ہوئے غدود کے حالیہ علاج کے دوران ہوا ہے ۔

بکنگھم پیلس کے بیان میں  سرطان کی قسم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے لیکن بتایا گیاس ہے کہ شاہ چارلس نے گزشتہ روز سے  باقاعدہ علاج شروع کروایا ہے ۔

شاہی محل کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ چارلس اپنے علاج کے بارے میں مکمل طور پر مثبت ہیں اور جلد از جلد اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے واپس آنے کے بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ  75 سالہ شاہ چارلس نے گزشتہ ماہ بڑھے ہوئے غدود کے علاج کے دوران تین راتیں ہسپتال میں گزاری تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شاہ چارلس کی تمام عوامی تقریبات میں شرکت ملتوی کر دی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سُنک نے کہا کہ وہ شاہ چارلس کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کچھ ہی وقت میں پوری طاقت کے ساتھ واپس آ جائیں گے اور میں جانتا ہوں کہ پورا ملک ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔

حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جلد مکمل صحت میں واپس دیکھنے کے منتظر ہیں۔

علاوہ ازیں، اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم حمزہ یوسفشمالی آئرلینڈ کی وزیراعظم میشیل او نیل اور ویلز کے وزیراعظم مارک ڈریک فورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں