نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کا بل ترک پارلیمان سےمنظور،فیصلے کا خیر مقدم

سویڈش وزیراعظم اوولف کرسٹرسن نے ترک پارلیمان سے  سویڈن کےلیے نیٹو رکنیت کی منظوری کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ اب ہم  حتمی رکنی عمل کے کافی نزدیک آ چکے ہیں

2092613
نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کا بل  ترک پارلیمان سےمنظور،فیصلے کا خیر مقدم

سویڈش وزیراعظم اوولف کرسٹرسن نے ترک پارلیمان سے  سویڈن کےلیے نیٹو رکنیت کی منظوری کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ اب ہم  حتمی رکنی عمل کے کافی نزدیک آ چکے ہیں۔

 سویڈش وزیراعظم  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ترک پارلیمان  کے فیصلے کے بعد مکمل رکنیت  کا عمل تیز ہو جائے گا،ہم ترک پارلیمان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ  ترک پارلیمان کا ہمارے حق میں فیصلہ قابل ستائش ہے،ہمیں امید ہے کہ صدر ایردوان اس بل پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد سویڈن  نیٹو کا ایک با وقار،قابل بھروسہ اور پرعزم رکن ملک بن  جائے گا ، ہم ترکیہ  کے  ساتھ  انسداد دہشتگردی کے تحت مزید تعاون کو یقینی بنائیں گے۔



متعللقہ خبریں