یورپی یونین: ہم سال کے آخر تک یوکرین کو 1،3 ملین توپ گولے دیں گے

ہم، رواں سال کے آخر تک یوکرین کو کم از کم 1،3 ملین توپ گولے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں: تھیری بریٹن

2091399
یورپی یونین: ہم سال کے آخر تک یوکرین کو 1،3 ملین توپ گولے دیں گے

یورپی یونین نے کہا ہے کہ ہم رواں سال کے آخر تک یوکرین کو کم از کم 1،3 ملین توپ گولے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یورپی یونین کے ہائی  کمشنر برائے داخلہ منڈی 'تھیری بریٹن' نے اپنے دورہ ایستونیا کے دوران وزیر اعظم کاجا کالاس کے ساتھ ملاقات کی اور روس ۔یوکرین جنگ میں یوکرین کے ساتھ تعاون کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ اپنے تمام امکانات کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔ رواں سال کے آخر تک  ہمارا ہدف کم از کم 1،3 ملین توپ گولے بنانا ہے۔ یہ گولے ہم یوکرین کے حوالے کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

بریٹن نے موجودہ پیداوار کی مقدار کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال ہماری پیداواری صلاحیت  میں اہم پیمانے پر اضافہ ہو جائے گا اور پیداوار کی تقسیم میں یوکرین کو اوّلیت دی جائے گی۔

ایستونیا کے وزیر اعظم کالا س نے بھی شمالی کوریا کی طرف سے روس کو توپ گولوں کی فراہمی سے متعلقہ دعووں کا حوالہ دیا اور یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی توقعات کو پورا کیا  جائے۔



متعللقہ خبریں