جرمنی: عدالت نے فیصلہ سُنا دیا، PKK کے سرغنہ کی تصاویر ممنوع

رین ویسٹفالیا کی ہائی کورٹ نے فیصلہ سُنا دیا علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے جلسے جلوسوں میں تنظیم کے سرغنہ کی تصاویر کا استعمال نہیں کیا جائے گا

2085949
جرمنی: عدالت نے فیصلہ سُنا دیا، PKK کے سرغنہ کی تصاویر ممنوع

جرمنی کی شمالی ریاست رین ویسٹفالیا کی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے جلسے جلوسوں میں تنظیم کے سرغنہ کی تصاویر کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

  شمالی ریاست رین ویسٹفالیا کی سپریم انتظامی عدالت نے اس ممانعت کے فیصلے پر، ڈسلڈورف  صوبائی عدالت  کے نومبر 2017 کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔

اعتراض کو ، PKK کے یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہونے اور جرمنی میں اس تنظیم کی کاروائیاں ممنوع ہونے کی وجہ سے، مسترد کیا گیا ہے۔

اعتراض مسترد کر کے  ہائی کورٹ نے ڈسلڈورف صوبائی عدالت کے، جلسے جلوسوں میں  PKK کے سرغنہ کی تصاویر  استعمال کرنے کی ممانعت پر مبنی، فیصلے کو بحال کر دیا  ہے۔

اطلاع کے مطابق شمالی ریاست رین ویسٹفالیا کی ہائی کورٹ کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔ فیصلے پر وفاقی انتظامی عدالت میں اعتراض کیا جا سکے گا۔

ڈسلڈورف عدالت کا فیصلہ PKK کے سرغنہ کی تصاویر کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے جھنڈوں اور نشانوں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں