روسی فوج کی تعداد میں ایک لاکھ 70 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا

پوتن کے دستخط شدہ حکم نامے کے مطابق روسی مسلح افواج کے اہلکاروں کی تعداد 22 لاکھ 9ہزار 130 افراد مقرر کی گئی  ہے  جن میں 13 لاکھ 20 ہزار فوجی شامل ہیں

2071731
روسی فوج کی تعداد میں ایک لاکھ 70 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی فوج میں فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ کیا جس سے فوجی اہلکاروں کی کل تعداد 22 لاکھ9 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کریملن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے پوتن کے دستخط شدہ حکم نامے کے مطابق روسی مسلح افواج کے اہلکاروں کی تعداد 22 لاکھ 9ہزار 130 افراد مقرر کی گئی  ہے  جن میں 13 لاکھ 20 ہزار فوجی شامل ہیں۔

اس قرار داد پر  عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں ،  اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں