روس کے میزائل حملے میں انیس یوکرینی فوجی ہلاک

بیان میں بتایا گیا ہے کہ 128 ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ کے 19 سپاہی دشمن کے میزائل حملے میں ہلاک ہوئے فی الحال، اس واقعےکے تمام حالات کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے

2061058
روس کے میزائل حملے میں انیس یوکرینی فوجی ہلاک

یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ 3 نومبر کو زپوریا کے علاقے میں 128 ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ پر روس کے میزائل حملے میں اس کے 19 فوجی ہلاک ہو گئے۔

بریگیڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں 3 نومبر کو زپوریا میں روسی فوج کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ 128 ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ کے 19 سپاہی دشمن کے میزائل حملے میں ہلاک ہوئے فی الحال، اس واقعےکے تمام حالات کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

یوکرین کی مسلح افواج کے اسٹریٹجک  رابطہ مرکز  کی طرف سے کل دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کو روس نے یوکرینی مسلح افواج کی 128ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ کو زپوریزیہ سمت میں "اسکندر-ایم" کے ساتھ نشانہ بنایا  ،اس حملے کے نتیجے میں فوجی ہلاک اور عام شہری زخمی ہوئے۔

24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

پوتن نے کہا ہے کہ وہ کیف کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنے اور اسے روس کے اثر و رسوخ کے تحت رکھنے کے لیے ملک کو غیر فوجی اور ڈی نازی کرنا چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں