روسی ہیلی کاپٹروں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے: یوکرین

اسٹراٹ کام کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج رات یوکرین کی فوج نے لوہانسک اور برڈیانسک کے قریب روسی آلات پر حملہ کیا، جو عارضی طور پر روسی کنٹرول میں ہیں

2052054
روسی ہیلی کاپٹروں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے: یوکرین

یوکرین کی مسلح افواج کے مواصلاتی مرکز برائے    عسکر  ی حکمت عملی  اسٹرا ٹ کام نے  اطلاع دی ہے کہ یوکرین کی افواج نے رات کے وقت لوہانسک اور برڈیانسک کے قریب روسی فوج کے ہیلی کاپٹر اور ہوائی اڈے کے سامان کو مار گرایا۔

 اسٹراٹ کام کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج رات یوکرین کی فوج نے لوہانسک اور برڈیانسک کے قریب روسی آلات پر حملہ کیا، جو عارضی طور پر روسی کنٹرول میں ہیں۔

گزشتہ شب  یوکرین کی مسلح افواج نے عارضی طور پر مقبوضہ لوہانسک اور برڈیانسک کے قریب روسی قابض افواج کے ہیلی کاپٹروں اور ہوائی اڈے پر کامیاب حملے کیے تھے۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے فوجیوں نے ان علاقوں پر 4 حملے کیے جہاں روسی فوجی، اسلحہ اور سازوسامان موجود تھا  جبکہ یوکرین کے میزائل یونٹوں نے 2 روسی ہیلی کاپٹروں، گولہ بارود کے  ذخائر اور 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محاذ پر 72 جھڑپیں ہوئیں اور بتایا گیا کہ گزشتہ روز روسی فوج نے یوکرین کی سرزمین پر 10 میزائل اور 68 فضائی حملے کیے اور فائرنگ کی۔

یوکرین کی فضائیہ کی کمان کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے رات کے وقت بغیر پائلٹ کے ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین کی سرزمین پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ روسی فوج نے کریمیا کی سمت سے 6  شاہد ڈرونز بھیجے اور Su-34 طیارے سے گائیڈڈ میزائل داغے اور کہا کہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے تمام 7 اہداف کو تباہ کر دیا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ روس نے مشرق کی طرف 2 S-300 گائیڈڈ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل داغے۔

 



متعللقہ خبریں