قارا باغ کی تازہ ترین صورتِ حال

آذربائیجان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قارا باغ  کے علاقے میں شامل تمام بستیوں میں مذہبی اور ثقافتی یادگاروں کی حفاظت پولیس کی ٹیمیں کررہی ہیں

2047103
قارا باغ کی تازہ ترین صورتِ حال

آذربائیجان نے اعلان کیا کہ قارا باغ  کے علاقے میں تمام تاریخی اور ثقافتی یادگاریں پولیس ٹیموں کی حفاظت میں ہیں۔

آذربائیجان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قارا باغ  کے علاقے میں شامل تمام بستیوں میں مذہبی اور ثقافتی یادگاروں کی حفاظت پولیس کی ٹیمیں کررہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  صوبہ حوجہ  ونت  کے علاقے جتچو    میں آماراس   خانقاہ اور خانقندی  شہر میں ایک کیتھیڈرل اور ایک چرچ تحفظ میں ہیں۔

دوسری طرف، یہ اطلاع ملی ہے کہ آذربائیجان کے علاقےقارا باغ  میں روسی امن فوج نے عسکران، ، آگدیے اور شوشا کے علاقوں میں جائزہ لیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے قارا باغ میں روسی امن فوج کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک تحریری بیان بھی  جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکران ، آگدیرے اور شوشا کے علاقوں میں عارضی آبزرویشن پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  روسی امن دستے قارا باغ  میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنی کے خاتمے پر طے پانے والے معاہدوں کے مطابق، قارا باغ  میں مسلح تنظیموں (غیر قانونی آرمینیائی افواج) کے گوداموں میں ہتھیاروں، فوجی سازوسامان، چھوٹے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی گنتی جاری رہی۔ 5 اکتوبر تک 84 بکتر بند گاڑیاں، 121 گاڑیاں، 121 فضائی دفاعی گاڑیاں، 96 "فیلڈ آرٹلری، ملٹی بیرل راکٹ لانچرز اور مارٹر، 1ڈرون، 7 ہزار سے زائد چھوٹے ہتھیار اور ٹینک شکن ہتھیار اور تقریباً 58.5 ملین گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں