قاراباغ میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں، سرگئے لاوروف

لاوروف نے سوچی میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈسکشن کلب والڈے کے سالانہ اجلاس کے دائرہ کار  میں آذربائیجان کے علاقے  قارا باغ کی  صورتحال کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا

2045394
قاراباغ میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں، سرگئے لاوروف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ وہ آذربائیجان کے ساتھ مل کر قاراباغ میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے مساعد حالات پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

لاوروف نے سوچی میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈسکشن کلب والڈے کے سالانہ اجلاس کے دائرہ کار  میں آذربائیجان کے علاقے  قارا باغ کی  صورتحال کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

قاراباغ  میں  کام جاری ہونے کا ذکر کرنے والے  سرگئی لاوروف نے کہا:"ہم اپنے آذربائیجانی  ہم منصبوں اور ہمسائیوں کے  ہمراہ  قاراباغ میں حالات کو مستحکم کرنے، وہاں اعتماد کو مضبوط کرنے، آذربائیجانیوں اور آرمینیائی باشندوں کے لیے اپنی مشترکہ زندگی کو جاری رکھنے کے لیے معمول کی زندگی کی بحالی  کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہہ ایریوان بھی اس معاملے میں دلچسپی لے گا اور اس کے لیے کوشش اور اپنے ارادے کا اظہار کرے گا۔"



متعللقہ خبریں