روسی صدر نے صدر ایردوان کی سوانح حیات پر تیار کردہ دستاویزی فلم پیش کی

دستاویزی فلم میں صدر ایردوان  کی کتاب "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے"  سے بعض اہم اقتباسات کو شامل کرکے جناب ایردوان  کے نظریات پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے

2033121
روسی صدر نے صدر ایردوان کی سوانح حیات پر تیار کردہ دستاویزی فلم پیش کی

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کوجناب  ایردوان کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روسی خبر رساں ایجنسی طاس  کو بتایا کہ جناب  پوتن نے روسی شہر سوچی میں صدر ایردوان کو ان کے  بارے میں بنائی گئی ایک  دستاویزی فلم پیش کی ہے۔

ایردوان کے بارے میں دستاویزی فلم  کو روسی صحافی اور طاس نیوز ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میخائل گسمین  کی طرف سے  طاس اور روسیا ۔24 ٹیلی ویژن چینل کی ہدایت  کاری میں تیار کیا  گیا ہے۔

اس سے پہلے 4 بار ایردوان کا انٹرویو لینے والے گسمین کے "فارمولا ولاستی" (طاقت کا فارمولہ) پروگرام کے فریم ورک کے اندر تیار کی گئی دستاویزی فلم میں ایردوان کی بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی، سیاست میں ان کا عروج، ان کی کامیابیوں اور ان کی انتظامیہ کے دوران ان کی خدمات کو  اس سے قبل کے  انٹرویوز کی بعض جھلکیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید برآں، دستاویزی فلم میں صدر ایردوان  کی کتاب "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے"  سے بعض اہم اقتباسات کو شامل کرکے جناب ایردوان  کے نظریات پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے،  اس کتاب کا روسی زبان میں ترجمہ حال ہی میں جمہوریہ ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے تعاون سے کیا گیا  ہے۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن  روسیا۔24 پر نشر کردہ اس  دستاویزی فلم   کو ترکیہ کے ماسکو میں سفارتخانے میں ماہ جون میں تیار کیا گیا تھا۔

روسی صحافی گسمان  نے صدر ایردوان کا ایک عظیم سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ترکیہ ایک ایسے  لیڈر   کا مالک ہونے کی وجہ سے ایک خوش  باش ملک ہے۔ وہ نہ صرف ایک عظیم سیاستدان ہیں بلکہ  ایک عظیم اور پر کشش شخصیت بھی ہیں، جدید دنیا کی اعلی بصیرت کے تحت  حکمت عملی سوچ کے  مالک ایک سیاسی تجزیہ کار ہیں۔آج ایک لیڈر کی حیثیت سے ایردوان کا کرداد نہ صرف ترکیہ میں  بلکہ دنیا بھر میں بھی حد درجے  اہمیت کا حامل ہے۔ صیت بھی ہیں۔ جدید دنیا کو سمجھے

 



متعللقہ خبریں